ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / فوج نے کہا "کشمیروادی میں 300 دہشت گرد سرگرم اور250 دراندازی کی کوشش میں ہیں"

فوج نے کہا "کشمیروادی میں 300 دہشت گرد سرگرم اور250 دراندازی کی کوشش میں ہیں"

Sun, 07 Oct 2018 11:08:14  SO Admin   S.O. News Service

سری نگر  7اکتوبر(ایس او نیوز)  فوج کے ایک سینئرافسرنے ہفتہ کو کہا کہ تقریباً 300 دہشت گرد کشمیر وادی میں سرگرم ہیں جبکہ 250 سے زیادہ دہشت گرد ہندوستان میں دراندازی کرنے کے فراق میں ہیں۔ فوج کے 15 ویں کو کنرل آفیسرکمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ نے شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں کہا کہ 250 سے زیادہ دہشت گرد سرزمین ہند میں دراندازی کرنے کی فراق میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہماری فوج محتاط ہے اورانہیں روکنے کے لئے تیارہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوج کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ دہشت گردوں کو ہندوستانی سرزمین میں نہیں گھسنے دیں۔ فوج کے افسر نے بتایا کہ کشمیروادی میں تقریباً 300 دہشت گرد سرگرم ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان نے ایک بارپھر ہندوستانی فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے سیزفائرکی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستان کی طرف سے گولپورسیکٹرمیں مسلسل گولہ باری کی گئی۔ ہندوستان نے کچھ دنوں پہلے ہی سرحد کے راستے پاکستان کی طرف سے جاری دہشت اورسیزفائرکے حادثات کے سبب پاکستان سے دوطرفہ بات چیت کو منسوخ کیا ہے۔

اس سے قبل فوج نے جون میں کہا تھا کہ کشمیر میں 250 سے زیادہ دہشت گرد سرگرم ہیں۔ اتنی ہی تعداد میں دہشت گرد ایل او سی کی طرف سے دراندازی کے لئے انتظار کررہے ہیں۔ سری نگر واقع چنار کور (15 ویں) کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ نے کہا کہ تقریباً 250 سے 275 دہشت گرد کشمیر وادی میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں دراندازی کے لئے ایل او سی کے پار 25 سے 30 کے گروہ میں دہشت گرد انتظار کررہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل بھٹ نے کہا کہ شمالی کشمیر میں حالت واقع جنوبی کشمیر کے مقابلے بہترہے۔


Share: